کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی والدہ انتقال کرگئیں،آبائی شہر میں سپرد خاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی والدہ انتقال کرگئیں،آبائی شہر میں سپرد خاک
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی والدہ انتقال کرگئیں،آبائی شہر میں سپرد خاک

کراچی : ممتاز صحافی، شاعر اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور معروف صحافی خالد زمان کی والدہ بدھ کے روز انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔

فاضل جمیلی کی والدہ کے انتقال پر ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے ان سے تعزیت کی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سینئر صحافی فاضل جمیلی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے ان کی والدہ کی دعائے مغفرت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں ، سندھ اور وفاقی وزراء نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیئر صحافی اور صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24گھنٹوں کے دوران 6مریضوں کا انتقال،194نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں خاص مقام عطاء فرمائے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں اعوان آباد ہری پور ہزارہ میں ادا کردی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Related Posts