پی ایس ایل 2021، بقیہ میچز 23 مئی سے 20جون تک کرانے کی تجویزپر غور شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 2021، بقیہ میچز 23 مئی سے 20جون تک کرانے کی تجویززیرِ غور
پی ایس ایل 2021، بقیہ میچز 23 مئی سے 20جون تک کرانے کی تجویززیرِ غور

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز نے پی ایس ایل 2021ء کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20جون تک کرانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان 2 سے 3 آپشنز پر تبادلۂ خیال کرچکے، آئندہ 2 روز میں حتمی مشاورت کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

چند روز قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے مابین شیڈول پر گفتگو ہوئی۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی میچز کیلئے 23 مئی تا 20 جون تک تاریخی تجویز کردی گئیں۔ کھلاڑیوں کو 7 روز تک سخت قرنطینہ میں رکھنے پر بھی غور و خوض جاری ہے۔

کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیورببل کی سختی سے پابندی کیلئے غیر ملکی کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد سے قبل کھلاڑیوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

قبل ازیں پی ایس ایل سیزن 6 کے صرف 14 میچز کھیلے گئے اور باقی ماندہ میچز ملتوی کردئیے گئے۔ ملتوی کیے گئے 20 میچز کے انعقاد کیلئے تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شائقینِ کرکٹ کو آئندہ ہفتے اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: دورۂ جنوبی افریقہ سے قبل، قومی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی کورونا میں مبتلا

Related Posts