کراچی میں کارپارکنگ کے معاملے پر جھگڑے کے دوران ایک شخص نے خنجر کے پے درپے وار کیے جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز شاہراہِ فیصل کی ایک سوسائٹی میں پیش آیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ فوٹیج میں لڑنے والے افراد کی جنونیت دیکھی جاسکتی ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپارکنگ کے معاملے پر معمولی جھگڑا خون ریزی تک جا پہنچا۔ پی اے ایف بیس کے قریب رہائشی علاقے میں کارپارکنگ کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جو شدت اختیار کر گیا۔
معمولی جھگڑے کے دوران پینٹ شرٹ میں ملبوس ابراہیم درانی نامی ایک شخص نے خنجر سے وار کیے جس کے نتیجے میں معظم، عطا اور فہد نامی 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جو تاحال زیرِ علاج ہیں۔
جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے دوسروں کو زخمی کرنے والا شخص ابراہیم درانی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ رابطہ کرنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی رینجرزکاکراچی کے علاقوں کااچانک دورہ،سیکورٹی صورتحال کاجائزہ