بھارت کے ساتھ دوستی پر یقین ہے۔سینئر اداکارہ میرا کا بھارتی اداکار کیلئے بیان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے ساتھ دوستی پر یقین ہے۔سینئر اداکارہ میرا کا بھارتی اداکار کیلئے بیان

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار کیلئے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت کے ساتھ دوستی پر یقین رکھتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ میرا نے لکی علی نامی بھارتی اداکار اور دیگر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم کسک سے میری پرانی یادیں وابستہ ہیں۔

فلمی اداکارہ میرا نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار لکی علی میرے پسندیدہ ستاروں میں سے ایک ہیں جو بھارت میں موجود ہیں۔ میں دوستی اور امن پر یقین رکھتی ہوں۔ امن اور دوستی کے علاوہ بھارت کے ساتھ دوستی پر بھی یقین ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ لکی علی نے پاکستانی ناظرین کیلئے محبت کا اظہار کیا جس کیلئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کیلئے بھارتی اداکار کی محبت کیلئے پاکستانی ناظرین کی جانب سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے فنکاروں پر ہونیوالی تنقید پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تنقید روزمرہ کی کہانی بن گئی ہے اور شاید اداکار تنقید کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں۔

سینئر اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ ماہ ایک تصویرپوسٹ کی جس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے انتہائی رنجیدہ ہوتے ہوئے اداکاروں کے موجودہ مسائل پر توجہ مبذول کروائی۔

مزید پڑھیں: اداکار تنقید کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں، میرا نے فنکاروں کا دکھ کھول کر رکھ دیا

Related Posts