پاکستان میں کوروناوائرس سے 6 لاکھ 12 ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 656 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 12 ہزار 315 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 656 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کا شکار 61 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 1 ہزار 978افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 799ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 96لاکھ 3ہزار 865ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 853افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75ہزار 867ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار792 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 61ہزار823افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 89ہزار362 جبکہ خیبر پختونخوا میں 76ہزار 819افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965،اسلام آباد میں 48ہزار 938جبکہ آزاد کشمیر میں 11ہزار 161افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں۔

پنجاب میں 5 ہزار 853افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 179، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں  529، آزاد کشمیر میں 322جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ،کورونااوراستعفوں کاشور

Related Posts