پی ڈی ایم میں دراڑ، زرداری کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوجی جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری
فوجی جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز موجود ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے استعفے دینے سے انکار کردیا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب پاکستان تشریف لائیں، آصف زرداری کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لئے تیار ہیں، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں کہ جس سے ہماری راہیں جدا ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، پہاڑوں پر نہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کر لڑتے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا انتشار جمہوریت کے دشمنوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، میں جنگ کے لئے تیار ہوں، مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے، 18ویں ترمیم اور این ایف سی منظور کی، جس کی مجھے اور پارٹی کو سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جنگ کے لئے تیار ہیں تو انہیں واپس آنا ہوگا، انہو ں نے کہا کہ میں نے پارلیمان کو اختیارات دیئے۔ اسمبلیوں کو چھوڑنا اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو مضبوط کرنے جیسا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے سے متعلق اجلاس، کے سی آراوردیگرامورپربریفنگ

Related Posts