وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پرکوئی لیوی عائد نہیں جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات بڑھانے کے لئے سمری وزیر اعظم کو بجھوائی تھی، مگر وزیر اعظم نے عوام کی بھلائی کی خاطر قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: چینی کی قیمت پھر بے قابو، کراچی میں 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی

Related Posts