آنے والے انتخابات میں سندھ کی حکمران جماعت پی ٹی آئی ہوگی،علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علی زیدی
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو صوبہ مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علی زیدی

کراچی:وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کراچی کے لئے بڑا پیکیج عمران خان نے دیا ہے،بدقسمتی سے اٹھارہویں ترمیم آڑے آجاتی ہے،ہم کچھ نہیں کرسکتے،آصف علی زرداری،بادشاہ بن کر بیٹھاہوا ہے۔

چودہ سال سے پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت کررہی ہے حالات آپ کے سامنے ہیں آنے والے انتخابات میں سندھ کی حکمران جماعت پی ٹی آئی ہوگی۔

پیرکوکلین اینڈ گرین پاکستان اسکاوٹس کیمپوری کی اختتامی تقریب گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدر زیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

علی زیدی نے کہاکہ کراچی کے لئے عمران خان نے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے،اٹھارہویں ترامیم کی وجہ سے ہم بے بس ہیں 14سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی اقتدار میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ زندگی کے چیلنجز سے نمٹے کے لئے یہ ٹرینگ بہت کام آئے گی زندگی جدو جہد کا نام ہے میں چار الیکشن ہارا ہوں پانچویں بارجیتا ہوں۔ہمارے چیئرمین نے ہمیں کبھی بھی مایوسی کی طرف نہیں جانے دیا۔

انہوں نے کہاکہ کلین اینڈ گرین پاکستان اسکاوٹس کیمپوری کی تھیم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے عین مطابق ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی ہے کیونکہ پاکستان کو سب سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، زندگی میں انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ خود کو ناکام تصور کرتا ہے۔

ساری زندگی جدوجہد کا نام ہے، اگر لیڈر بننا ہے تو خود کو ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہوگا اور دوسروں کو حوصلہ دینا ہوگا، غلط اور صحیح کی تمیز آجائے تو جدوجہد ضرور کامیاب ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کے پی ٹی کی جانب سے چلائی جانے والی مینگرو گرین پاکستان مہم میں اسکاوٹس کو شمولیت کی دعوت دی جس کے تحت اب تک دس ہزار مینگرو کے درخت لگائے جا چکے ہیں۔

Related Posts