معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

راولپنڈی: معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔، اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ انجینئر محمد مرزا کا شمار ان علمائے کرام میں ہوتا ہے جو فرقہ واریت کے سخت نقاد ہیں، انہوں نے ہمیشہ اپنے خطابات اور درسوں میں فرقہ واریت ختم کرنے کی بات کی ہے۔

انجینئر محمد علی مرزا کو قرآن و حدیث کے علم پر عبور حاصل ہے، جبکہ وہ جہلم میں ایک ریسرچ اکیڈمی چلاتے ہیں جہاں وہ دینی تعلیم دیتے ہیں۔ جبکہ دین اسلام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر انہیں مختلف فرقوں اور اسکالروں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انجینئر محمد علی مرزاا وزارت دفاع میں گریڈ 19 کے سرکاری افسر اور پیشے کے لحاظ سے مکینیکل انجینئر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آبادمیں30ملزمان کی نجی اراضی پرقبضے کیلئے فائرنگ، 1 شخص جاں بحق ہوگیا

Related Posts