سوات ایئر پورٹ پر ٹیسٹ فلائٹ کے لیے جلد انتظامات کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات ایئر پورٹ پر ٹیسٹ فلائٹ کے لیے جلد انتظامات کرنے کی ہدایت
سوات ایئر پورٹ پر ٹیسٹ فلائٹ کے لیے جلد انتظامات کرنے کی ہدایت

پشاور: سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت برسوں سے بند پڑے سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ کو دوبارہ سے آپریشنل کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا سیدو شریف کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سیدو شریف ایئر پورٹ پر اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کرے گی۔

پی آئی اے کے شعبہ ٹریفک کے عملے کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ ٹیسٹ فلائٹ کے لیے سیدو شریف ایئر پورٹ پر انتظامات کیے جائیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی سیدو شریف ایئر پورٹ کو طیاروں کی آمد و روانگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق سیدو شریف ایئر پورٹ کا رن وے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے، آپریشن شروع کرنے کے لیے پی آئی اے کو ایک ہفتے کے نوٹس پر دیگر سہولیات بھی فراہم کر دی جائیں گی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر ایئر بس 320 طیاروں کی لینڈنگ کے لیے منصوبہ بندی شروع ہو چکی ہے، اور اس پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔

Related Posts