لاہور: ترکی اور ایران نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے شہر زاہدان سے اسلام آباد تک ایک ہزار 990 کلومیٹر سفر کے لیے فکس چارجز کی بجائے اصل وزن اور فی کلو میٹر کی بنیاد پراستنبول – تہران ۔اسلام آباد (آئی ٹی آئی) مال بردار ٹرین کے نرخوں پر نظرثانی کرے۔
تفصیلات کے مطابق یکم اور 4 مارچ کو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے دو حالیہ اجلاسوں میں ترک اور ایرانی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے فکس نرخ بجائے فی کلومیٹر فاصلے کے چارج متعارف کروانے کی درخواست کی ہے۔
ترک اور ایرانی حکام کے مطابق فکس نرخ ان کی کاروباری برادری اور فارورڈنگ ایجنٹوں کے لیے مہنگا ہے۔ تاہم پاکستانی حکام نے ان درخواستوں پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک کا صنعتی زونز میں بڑی سرمایہ کرنے کا فیصلہ