کوروناکیسز میں اضافہ،لاہور اور پشاورسمیت مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں اضافہ، ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کورونا کیسز میں اضافہ، ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جن میں پشاور اور لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے شہر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جن میں حیات آباد، فیز 1 اسٹریٹ 9، گلبہار اسٹریٹ 3 شامل ہیں۔

پشاور کے جن مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں ڈیفنس کالونی اسٹریٹ 11 اور حیات آباد فیز 5، اسٹریٹ 5 بھی شامل ہیں۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مقصد کورونا کیسز میں اضافے کی روک تھام ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ، میڈیکل اسٹورز اور جنرل اسٹورز کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء سے متعلق اسٹورز اور تندور بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

 کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر لاہور کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باضابطہ مراسلہ جاری کردیا۔ کینٹ 5 اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے2 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

لاہور کے علاقے نشتر ٹاؤن 3 اور سمن آباد کے 4 علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہوا جبکہ شالیمار ٹاؤن کے 1 اور واہگہ ٹاؤن کے 2 علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ مجموعی طور پر 16 مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوا۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق لاہور کے علاوہ گجرات اور راولپنڈی کے مزید علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ترجمان محکمۂ صحت نے کہا کہ کورونا کیسز جن علاقوں میں زیادہ مثبت آئے، وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر لاہور کے 16، راولپنڈی کے 4 جبکہ گجرات کے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سرکاری و نجی دفاتر بند رکھے جائیں گے۔

ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ایک شخص کو انتہائی ضرورت کے پیشِ نظر صرف ایک سواری استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ دودھ، گوشت، شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔

جنرل اسٹورز اور آٹے کی چکیوں کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک مقرر کردئیے گئے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں پٹرول پمپس، سبزی اور پھل کی دکانیں اور تندوربھی صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 7 روز کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

Related Posts