کراچی: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنچ نہیں کرسکتی کیونکہ آئین میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کو ٹریبونل میں چینج کرنے کی گنجائش موجود نہیں۔
چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی پریس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 59 اور 60 میں واضح ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی نگرانی میں ہونے والی کاروائی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
انکا کہنا تھا کہ آئین جب اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتا تو اپوزیشن کیسے کہہ رہی ہے کہ وہ اس انتخاب کو عدالت میں چیلنج کردیں گے ۔
اس سوال پر کہ سینیٹ میں سید مظفر علی شاہ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے جانب داری کے الزامات پر کہا کہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ٹریبونل میں چیلنج کردے ۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ چیلنج نہیں ہو سکتا ؟۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سینیٹ الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان