پی ڈی ایم کے 7ووٹ مسترد، فاروق ایچ نائیک کا سینیٹ میں برہمی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کے 7ووٹ مسترد، فاروق ایچ نائیک کا سینیٹ میں برہمی کا اظہار
پی ڈی ایم کے 7ووٹ مسترد، فاروق ایچ نائیک کا سینیٹ میں برہمی کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے نام کے پر مہر لگانے والے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔جس کے باعث صادق سنجرانی کو فتح حاصل ہوگئی۔

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اظہار خیال کیا اور پریذائیڈنگ آفیسر کو کہا کہ میں نے کہا تھا کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی۔

فاروق ایچ نائک نے کہا کہ یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ہمارے امیدوار کو ہروایا گیا۔

مزید پڑھیں: گیلانی چیئرمین سینیٹ کاالیکشن کیوں اورکیسے ہارے،اہم انکشافات، اپوزیشن حلقوں میں تہلکہ

Related Posts