پاکستان اسٹاک مارکیٹ،100 انڈیکس 43788.08 پوائنٹس بڑھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ،100 انڈیکس 43788.08 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ،100 انڈیکس 43788.08 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ چار روز سے چھائی مندی کی صورتحال کا آخر کار خاتمہ ہوگیا، آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 100 انڈیکس 1008.32 پوائنٹس بڑھ گیا۔

ملک بھر میں چیئر مین سینیٹ الیکشن کے حوالے سے غیر یقینی سیاسی حالات چھٹنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا اور صبح دس بجے تک 263.54 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 43 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

دوپہر بارہ بجے تک تیزی کا تسلسل 638.13 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں ایک موقع پر انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انڈیکس 1000.32 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43788.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار میں 2.36 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 16 کروڑ 94 لاکھ 40 ہزار 423 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 190 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا اور غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہوگیا۔

Related Posts