پونچھ میڈیکل کالج کے امتحانی مرکزمیں فائنل ائیر کے طالب علم پر بدترین تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

poonch medical college

اسلام آباد: پونچھ میڈیکل کالج میں ‏گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل فائنل ائیر کے طالب علم پر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا بدترین تشدد، مضروب نے پولیس سے مدد مانگ لی۔

طالب علم کی ناک سے خون کا فوارہ پھوٹ پڑا،امتحانی وقت ختم ہونے سے قبل زبردستی پیپر بھی چھین لیا۔ متاثرہ طالب علم نے راولاکوٹ پولیس کو انصاف کے لئے تحریری درخواست دیدی ۔

داریل تانگیر ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل فائنل ائیر کے طالب علم محمد جاوید نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ 11 مارچ 2021ء کو پونچھ میڈیکل کالج میں سائل کا پیپر تھا۔ پیپر کا وقت ختم ہونے سے پندرہ منٹ قبل سپرنٹنڈنٹ مسعود حنیف سکنہ راولا کوٹ نے غیر قانونی طور پر پیپر پیک کرنے کا کہا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں غریب مسیحیوں سے چھت چھیننے کیلئے پولیس کی بشپ جو زف ارشد کالونی پر چڑھائی

سائل نے کہاکہ ابھی پندرہ منٹ باقی ہیںاورچند سوالات بھی حل کرنے ہیں۔ جس پر مسعود حنیف نے طیش میں آکر سائل سے پیپر چھین لیا اور سائل پر کیس کرنے کی دھمکی دی۔

سائل نے سپرنٹنڈنٹ سے پیپر واپس کرنے کی درخواست کی جس پر سجاد نامی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حملہ آور ہوگیا اوردونوں نے سائل کو زدوکوب کیا اور ناک پر مکا مارا جس سے خون بہنے لگا۔

بعد ازاں ہال میں موجود دیگر طالب علموں نے سائل کو دونوں سے چھڑایا چونکہ ملزمان مقامی اور بااثر ہیں وہ مسلسل صلح کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Posts