کراچی میں شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا جعلساز خاندان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fraud family

کراچی:شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والے خاندان کو گرفتار کر لیا گیاہے، ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بارات لے کر شادی ہال پہنچے۔ گرفتار افراد میں دلہے کی ماں، باپ، بھائی، اور بھابی شامل ہیں،جعلساز خاندان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کیا ہے جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتاتھا۔تاہم دو روز قبل کی شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا کٹھا چھٹا سامنے آ گیا۔

پولیس نے بتایاکہ 2 روز قبل اس خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈراما رچایا، تاہم کھیل ان پر الٹ گیا۔پولیس کے مطابق دو روز پہلے نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام لڑکی والوں سے 50ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہو گیا، اس نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کریمنل ریکارڈ ہی سامنے آ گیا۔

مزید پڑھیں:امریکا میں بیٹھ کر کراچی میں دہشت گردی کروانیوالی لیڈی ڈان بے نقاب، سنسنی خیز انکشافات

لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا کے گھر والے خود کوبا اثر اور سرکاری افسر ظاہر کر رہے تھے، تاہم جب کریمنل ریکارڈ سامنے آیا اور لڑکی والوں نے فراڈ کا سراغ لگا لیا، تو انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل نکاح کرنے والا دلہا گزشتہ روزبارات لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے دھر لیا۔

پولیس نے موقع ہی سے دلہا کو ماں، باپ، بھائی اور بھابھی سمیت پکڑ لیا۔جعل ساز خاندان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن کے خلاف لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ یہ پورا خاندان فراڈی ہے، بارات میں اس خاندان کے ساتھ وکیل بھی آیا تھا لیکن پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ فراڈ خاندان کئی وارداتیں کر چکا ہے، یہ خاندان شادی کر کے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، اس خاندان کے خلاف ابھی تک کسی اور فیملی نے درخواست جمع نہیں کرائی۔

Related Posts