لاہور: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی ہےجس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ قومی ایل پی جی پیداواری اداروں پارکو اورپاک عرب ریفائنری نے ایل پی جی ایندھن کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق دونوں اداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت127 روپے فی کلو سے کم ہو کر 120 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک سے ایل پی جی کی درآمد بن کرنے کی نئی سازش ہو رہی ہے۔ ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کیلئے 60 فیصد ایل پی جی کی درآمد ضروری ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ گزشتہ برس 2020ء میں مقامی ایل پی جی کی پیداوار 7 لاکھ 42 ہزار 282 میٹرک ٹن جبکہ درآمد 9 لاکھ 50 ہزار 552 میٹرک ٹن تھی۔ اگر درآمد روک دی گئی تو طلب اور رسد میں فرق بڑھ جائے گا۔ ایل پی جی کی قیمت تیزی سے بڑھے گی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے فی کلو اضافہ گیا، مارچ 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن 10 روز قبل جاری ہوگیا،ایل پی جی2روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ22روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت84روپے فی سلنڈر بڑھ گئی۔
سرکاری پیداواری قیمت میں 1576روپے میٹرک ٹن اضافہ ہو گیا۔اب ایل پی جی158روپے فی کلوکی جگہ160روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1863 روپے کی جگہ1885روپے اور کمرشل سلنڈر7168 روپے کی جگہ7252روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔
مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، گھریلو اورکمرشل سلنڈرمزید مہنگا ہوگیا