اوکاڑہ میں ٹرک اور رکشے کا تصادم، والدین اور10سالہ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوکاڑہ میں ٹرک اور رکشے کا تصادم، والدین اور10سالہ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
اوکاڑہ میں ٹرک اور رکشے کا تصادم، والدین اور10سالہ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نزدیک ٹرک اور رکشے کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں والدین اور10 سالہ کمسن بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے قریب دیپالپور روڈ پر پیش آیا جہاں ماں، باپ اور بیٹا ٹرک اور رکشے میں تصادم کے باعث جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ضلع اوکاڑہ کے علاقے جندراکہ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں والد فاروق، والدہ شہناز اور 10 سالہ بیٹا عمران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ، سابق چیئرمین سینیٹ کا بیٹا زخمی، اسپتال منتقل

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیا گیا۔ زخمی ہونے والے 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل اوکاڑہ میں معاشی مسائل اور غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ برس جون کے دوران اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں پیش آیا جہاں بصیر پور نامی قصبے میں غربت کے ستائے ہوئے 3 افراد نے اپنی ہی جان لے لی۔ غوث پورہ نامی محلے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد نے خودکشی کی۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی

Related Posts