برطانوی میوزیم نے چار ارب سال پرانے پتھر کی تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی میوزیم نے چار ارب سال پرانے پتھر کی تصویر شیئر کردی
برطانوی میوزیم نے چار ارب سال پرانے پتھر کی تصویر شیئر کردی

برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک نہایت ہی حیرت انگیز اور نایاب خلائی یا شہابی پتھر جو چار ارب سال پہلے بنا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ پتھر اس وقت وجود میں آیا جب سورج کی پیدائش نہیں ہوئی تھی۔اس پوسٹ کو دیکھنے والے افراد اس پتھر کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شہابی پتھر برطانیہ سے ملا ہے۔

اس حوالے سے سائنس دانوں کا گمان ہے کہ یہ چھوٹا سا سیاہ رنگ کا پتھر کسی چٹان کا ٹکڑا ہے اور یہ زمین سے بھی زیادہ پرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور چین کا چاند پر مشترکہ خلائی اسٹیشن بنانے کا فیصلہ

سائنس دانوں کو یقین ہے کہ وہ اس سے نہ صرف یہ پتہ چلائیں گے کہ زیادہ تر پانی کہاں سے آتا ہے بلکہ زندگی کس طرح وجود میں آئی اس کا بھی پتہ چلا سکیں گے۔

میوزیم نے ایک بلاگ کا لنک بھی شیئر کیا ہے جس میں اس شہابی پتھر کے بارے میں تفصیل بتائی گئی ہے۔ یہ پوسٹ ایک متاثر کن تصویر کے ساتھ مکمل طور پر شیئر کیا گیا ہے۔

Related Posts