اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایت کی ہے کہ نیب حکام شکایات کی توثیق، انکوائریوں اور تحقیقات کو مقررہ مدت میں انجام تک پہنچائیں۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ اب بڑی مچھلیوں کا احتساب کیا جانا ہے، تمام پبلک سیکٹر محکمے پابند ہیں کہ وہ جانچ پڑتال کیلئے پچاس کروڑ یا اس سے زائد کے معاہدوں کی کاپیاں نیب کو پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری محکموں کی جانب سے 50 کروڑسے زائد لاگت کے منصوبوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے کا نوٹس لیا گیا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کام نہ کرنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی اور ایپل کمپنی کے درمیان ویڈیو پروگرامنگ کا معاہدہ طے پا گیا