پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100 انڈیکس 828.15 پوائنٹس پر بند ہوا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100 انڈیکس 828.15 پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،100 انڈیکس 828.15 پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز (منگل) کے دوران مندی کی صورتحال کا سامنا رہا، بدترین مندی کے باعث 100 انڈیکس 828.15 پوائنٹس نیچے آگیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں چھائی غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے 100انڈیکس کا آغاز محتاط انداز سے کیا گیا،صبح دس بجے تک انڈیکس میں 51.6 پوائنٹس گر گیا تھا۔ جس کے باعث صبح دس بجے ہی 45 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی تھی۔

آج کاروبار ی روز (منگل) کے دوران مستقل طور پر مندی کی صورتحال رہی،ایک موقع پر انڈیکس میں 1088 پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور انڈیکس کی 44 ہزار کی نفسیاتی حد محروم ہو گئی تھی اور انڈیکس 43946.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتامی لمحاظ میں محدود تیزی دیکھنے کو ملی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوئے اور 100 انڈیکس میں 828.15 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، پورے کاروباری روز کے دوران 8 حدیں گر گئیں۔

آج پورے کاروبار روز کے دوران کاروبار میں 1.84 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 23 کروڑ 16 لاکھ 66 ہزار 16 شیئرز کا لین دین ہواجس کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

گرنے والی حدوں میں 45000، 44900، 44800، 44700، 44600، 44500، 44400، 44300 کی حدیں شامل ہیں۔ جبکہ کاروبار کا اختتام 44222.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔

Related Posts