ہارس ٹریڈنگ2018ویڈیواسکینڈل،الیکشن کمیشن کی ن لیگ کونئی درخواست دائرکرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate elections

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہارس ٹریڈنگ 2018ء سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کیس میں نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی پی کے رکن الطاف ابراہیم قریشی نے ویڈیو اسکینڈل پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہیں، انہیں فریق بنایا جائے تاکہ الیکشن کمیشن انہیں نوٹس جاری کرسکے۔ ہمیں بتائیں کہ کون کون سے اراکین یا سیاسی رہنما ویڈیو اسکینڈل میں ملوث تھے۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ نے جو درخواست دائر کی ہے، اس کی جگہ نئی درخواست دائر کریں۔ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سیینٹ انتخابات 2018ء کی ویڈیو پر کیس کی سماعت الطاف ابراہیم قریشی سمیت 4 رکنی الیکشن کمیشن بینچ نے کی۔ ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کے وکیل جہانگیر جدون نے کمیشن کے روبرو دلائل پیش کیے۔

سربراہ الیکشن کمیشن بینچ الطاف قریشی نے کہا کہ جن اراکینِ صوبائی اسمبلی نے رقم لینے کا اعتراف کیا ہے، کم از کم انہیں درخواست میں فریق بنانا ضروری ہے۔ ویڈیو دیکھ کر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ کمیشن کو ملوث افراد کے متعلق علم نہیں۔ کسی کا نام لینا ضروری ہے۔ بصورتِ دیگر اراکینِ اسمبلی کو نااہل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی درخواست بہتر بنائیں۔ ویڈیوز دیکھ دیکھ کر اراکینِ اسمبلی کو فارغ کرتے رہے تو اسمبلی بھی خالی ہوسکتی ہے۔ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں اس سے کہیں زیادہ شور مچایا گیا۔ متاثرہ افراد کو بلانے پر کوئی پیش نہ ہوسکا۔ نئی درخواست دائر کریں تاکہ سماعت کا سلسلہ شروع کیا جاسکے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن بنچ کے رکن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خود ویڈیو میں موجود افراد یا اراکینِ اسمبلی کو نہیں پہچانتے تو الیکشن کمیشن کیسے پہچان سکتا ہے؟ نئی درخواست میں ملزمان کو نامزد کیجئے تاکہ آپ کی درخواست بہتر ہوسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کیسز، ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کا امکان

Related Posts