غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعظم
غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ملکی معاشی حالات کے باعث غریب افراد پر پڑنے والے بوجھ کا پوری طرح احساس ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشرے کے مستحق اور غریب افراد کو غذا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری میں حکومت کی جانب سے براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو مجوزہ ‘احساس فوڈ اسٹیمپ’ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں حکومت کی جانب سے براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی، براہ راست سبسڈی کی فراہمی سے مستحقین تک حکومتی امداد براہ راست، شفاف طریقے اور فوری طور پر میسر آئے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کو پروگرام سے استفادہ کرنے والے خاندانوں اور افراد کے اعداد و شمار اور ابتدائی تخمینے پیش کیے گئے۔پروگرام کا مقصد بالواسطہ سبسڈی کے نظام سے براہ راست مالی معاونت کا طریقہ کار اپنانا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت کو دیگر معاملات کے ساتھ مہنگائی کے معاملے پر بھی مسلسل آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مجوزہ نظام کے حوالے سے طریقہ کار اور اعداد و شمار کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے، تاکہ اس پروگرام کا جلد از جلد اجرا کیا جا سکے۔واضح رہے کہ مہنگائی بالخصوص کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملکی معاشی حالات کے باعث غریب افراد پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے۔ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے، غریب عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس ہے اور ہم اس کو پورا کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔شیخ رشید

Related Posts