ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں 18 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں 18 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان
ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں 18 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان)نے 18 مارچ کو نشتر پارک میں جلسہ عام کا اعلان کردیا،ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے پوری توانائیاں صرف کریں گے۔

مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 18 مارچ کو تنظیم کے 37 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں جلسے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے ہمیں اپنی پوری توانائیاں صرف کرنی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات بالخصوص سی او سی، لیبر ڈویژن اور اے پی ایم ایس او یوم تایس کی تیاریوں کیلیے کمیٹیاں تشکیل دیں اور ہمیں اور بھر پور طریقے سے عوام کو متحرک کرنے کی حکمت عملی ترتیب دیں۔

سابق میئر کراچی اور ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نیا خون تحریک میں شامل کیا جائے اور تمام کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان طبقے بالخصوص طلبہ و طالبات تک ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام پہنچائیں اور ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا۔

وسیم اختر نے کہا کہ سازشی عناصر پر نظر رکھنی ہوگی اور یونین کونسل کی سطح پر اپنے آپ کو منظم کرنا ہوگا، اس کے لیے یوم تاسیس کی تقریب بہترین ذریعہ بن سکتی ہے۔

اس مو قع پراراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی انچارج اور اراکین، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران اور منتخب نمائندے موجود تھے۔

Related Posts