وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا
وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا

کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کے چڑیا گھر کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر خالد ہاشمی کو معطل کیا۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر چڑیا گھر میں پارکنگ عملے کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔ناصر حسین شاہ نے ایس ایس پی ساؤتھ کو پارکنگ عملے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کارروائی کے حوالے سے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مجھے چڑیا گھر میں زائد پارکنگ فیس کی شکایت ملی تھی، جس پر کارروائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے قریب گاڑی پارکنگ فیس 30 روپے کے بجائے 100 روپے لی جارہی تھی۔جس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خودغرض عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کیلئے سارے عہدے داؤ پر لگادئیے۔ناصر حسین شاہ

Related Posts