رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک، گھر میں صف ماتم بچھ گئی
رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

نئی دہلی: ہندوستان میں ایک افسوسناک واقعہ اُس پیش آیا جب ریاست اوڈیشا میں رخصتی کے وقت مسلسل رونے سے دلہن کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے باعث دلہن کی موت واقع ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کے علاقے سونپور میں شادی کی تقریب میں اُس وقت غم میں تبدیل ہوگئی جب رخصتی کے وقت زیادہ رونے کے باعث دلہن کی موت واقع ہوگئی۔

دلہن کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹر نے کہا کہ دلہن کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، روتے روتے دلہن کی ہچکی بندھ گئی تھی اور کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اس کا اثر دل پر بھی پڑتا ہے۔جو دلہن کی موت کا سبب بنا۔

دلہن کو اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا، فوٹو : انڈیا ٹوڈے

دلہن کے اہل خانہ کے مطابق دلہن روزی کے والد کا چند ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا اور وہ باپ کی اچانک موت کی وجہ سے صدمے سے دوچار تھی، دلہن کی شادی کے تمام امور دلہن کے ماموں نے انجام دیئے تھے۔

تاہم اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد تفتیشی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،راہول گاندھی

Related Posts