جہاں پیسوں کی ریل پیل ہوگی وہاں خود بخود ترقی ہوتی ہے، عمر ایوب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Omar Ayub

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہاہے کہ جہاں پیسوں کی ریل پیل ہو گی وہاں خود بخود ترقی ہوتی ہے۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان ٹورازم فورم کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سیاحتی شعبے کے فروغ میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اداروں کے باہمی تعاون سے اسلام آباد میں سیاحتی میلے کا انعقاد ممکن ہوا، مسلح افواج اور وفاقی وزراء نے ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مستقبل میں پیرا گلائیڈنگ اور اسکائی ڈائیونگ کو عام کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں پیسوں کی ریل پیل ہو گی وہاں خود بخود ترقی ہوتی ہے جب کہ بھارت کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کو منفی انداز میں پیش کیا جائے۔

عمر ایوب خان نے کہاکہ آرمی چیف سے درخواست کی کہ ٹورازم کے لیے تعاون چاہیے، آرمی چیف نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لیے جو بھی ضروریات ہیں پوری کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کارپوریٹ سیکٹر کو پاکستان میں ٹورازم کے فروغ کے لیے سامنے آنا چاہیے کیونکہ ملک میں جتنی سیاحت ہو گی اس سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مصر میں سیاحت ہو سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ ہمارا مشن ہے کہ ہم نے ملک میں اسکائی ڈائیونگ کو فروغ دینا ہے، کوہ پیمائی کے لیے بھی نوجوان آگے آئیں اپنا لوہا منوائیں۔

مزید پڑھیں: میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچا رہے ہیں، چیئرمین نیب

Related Posts