جنسی زیادتی کے رجحان کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے، صوفیہ احمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنسی زیادتی کے رجحان کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے، صوفیہ احمد
جنسی زیادتی کے رجحان کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے، صوفیہ احمد

لاہور:نامور اداکارہ صوفیہ احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں اورخواتین سے جنسی زیادتی کا بڑھتاہوا رجحان انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس کے سدباب کے لئے سخت قانون سازی کرنا ہو گی،ایسے واقعات کے متاثرہ لوگ بلکہ پورا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے اسے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

صوفیہ احمد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی جڑ تک پہنچنے کے لئے مذاکرے کرائے جائیں اورلوگوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہوئے ان کی تجاویز کو قانون سازی کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی بیورو کریسی کے بنائے ہوئے قوانین پر صرف ہاتھ کھڑا کرنے کی بجائے اس پر خود ریسرچ کریں اورایسی شقیں تجویز کی جائیں جو معاشرے کے مفادمیں ہوں۔

صوفیہ احمد نے کہا کہ ہمیں اس نہج پر پہنچنے سے پہلے ایسے اقدامات کرنا کہ ہمارامعاشرہ غیر محفوظ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے کے اب اس طرح کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں۔ جو قابل تشویش ہے۔

Related Posts