اوباڑو میں ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، 4 بچے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوباڑو میں ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، 4 بچے زخمی
اوباڑو میں ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، 4 بچے زخمی

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق دھماکہ اوباڑو میں ڈی ایس پی کے دفتر باہر کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں قریب کھیلتے ہوئے چار بچے زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے متعلق پولیس کا موقف تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے ڈبے سے کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی۔

صورت حال اس وقت مزید پچیدہ ہوئی جب زخمی بچوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور اسپتال کو شدید نقصان پہنچایا، بعد ازاں شہری زخمی بچوں کو پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں ڈکیتی، ملزمان 17 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور موبائل فون لے گئے

دوسری جانب آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب مبینہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی گھوٹکی سے پولیس اقدامات و کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں شکار پور اور جیکب آباد میں رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts