مجھے یقین ہے اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا، عفت عمر کا بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا، عفت عمر کو پورا یقین
اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا، عفت عمر کو پورا یقین

لاہور: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو ہراساں کیا ہے جبکہ انہوں نے یہ بات علی ظفر کے ہتکِ عزت کے دعوے کی سماعت کے دوران وکیل کی جرح کے جواب میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں علی ظفر کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ وکلاء نے اداکارہ عفت عمر کے بیان پر جرح کرتے ہوئے ان سے مختلف سوالات کیے۔

اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی میشا شفیع جیسی ہو، جس کا میں نے اظہار کیا تھا۔ علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کہ کیا آپ کی صبا حمید سے بچپن سے دوستی ہے؟

اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ وہ میری دوست ہیں اور میں ان کا کسی استاد سے زیادہ ادب اور احترام کرتی ہوں۔ علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کیا آپ اپنے پروگرام میں بھی علی ظفر کیس کا ذکر کرتی ہیں؟

عفت عمر نے کہا کہ میرا پروگرام عوامی مسائل اجاگر کرتا ہے۔ کسی پروگرام میں علی ظفر کے متعلق بات ہوئی ہوگی۔سوال کیا گیا ہوگا۔ علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کیا آپ یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ علی ظفر نے میشا کو ہراساں کیا؟

انہوں نے کہا کہ جی ہاں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ میشا شفیع کو ہراساں کیا گیا اور ایسا علی ظفر نے کیا۔ کوئی مجھ سے ایسا سوال پوچھتا ہے تو میں پروگرام میں بتاتی ہوں۔ پروگرام کے ناظرین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں، نتائج اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں، عائزہ خان

Related Posts