اسلام آباد :شہر اقتدار میں بھی لوگ پراسرار طور پر لاپتہ ہونے لگے، 30 سالہ نوجوان 28 فروری سے غائب، پولیس سراغ لگانے میں ناکام، والد کی دہائیاں۔
تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون کے رہائشی خالد پرویز نے ایم ایم نیوز کوبتایا کہ میرا بیٹا علی حسن 28فروری کو صبح ساڑھے 8بجے گھر سے نکلا اور پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیااور ابھی تک گھر واپس نہیں آیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر وہ کہیں نہیں ،ان کا کہنا ہے کہ 30 سالہ علی حسن پڑھا لکھا ہے اوراس نے سی ایس ایس کر رکھا ہے ،وہ گھر سے صبح واک کرنے کے لیے نکلا تھا، اس کا موبائل اور وائلٹ گھر پر موجود ہے ۔