وزیر اعظم کا عہدہ اہمیت نہیں رکھتا، نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم
پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا عہدہ میرے لیے اہمیت نہیں رکھتا جبکہ نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے میٹنگ کی ابتداء میں شرکائے اجلاس کو اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا۔ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جس رکنِ اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں، سامنے آئے اور کھل کر اظہار کرے۔ مجھے اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہو کر بیٹھ جاتا۔ وزیرِ اعظم کا عہدہ اہم نہیں، نظام کی تبدیلی مقصد ہے۔ آج میرے مؤقف کو مکمل طور پر تقویت حاصل ہوئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ووٹ بیچنے اور خریدنے والوں کو بے نقاب کردیں گے۔ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شفافیت کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

Related Posts