اعتماد کا ووٹ کیا ہوتا ہے اور اس کے کیا مراحل ہوتے ہیں؟ تفصیلی جائزہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعتماد کا ووٹ کیا ہوتا ہے اور اس کے کیا مراحل ہوتے ہیں؟ ایک جائزہ
اعتماد کا ووٹ کیا ہوتا ہے اور اس کے کیا مراحل ہوتے ہیں؟ ایک جائزہ

اسلام آباد:اعتماد کا ووٹ ایک باضابطہ عمل ہے جس میں لوگ (اراکین اسمبلی) ووٹ دیتے ہیں تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ لیڈر (وزیر اعظم) کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔

اس سلسلے میں آئین پاکستان کی ساتویں ترمیم کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کی جمہوری حکومت کے خاتمے سے ایک ماہ قبل، 16 مئی 1977 کو پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔ ساتویں ترمیم منتخب وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے منتخب ممبروں کے ذریعے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

پاکستان کے آئین کے آرٹیکل-96-اے میں کہا گیا ہے، ”اگر کسی بھی وقت وزیر اعظم پاکستان کو عوام کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ضروری ہو تو، وہ صدر کو مشورہ دے سکتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو ریفرنڈم کے ذریعے منعقد کرائیں، پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کے ساتھ۔

اگر ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی میں وزیر اعظم پاکستان کے عوام کے اعتماد کے معاملے میں ڈالے گئے کل ووٹوں کی اکثریت(51فیصد) ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں توسمجھا جائے گا کہ وہ حکومت سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت اس وقت سخت پریشانی میں مبتلا ہے، کیونکہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے کر اسلام آباد سے جنرل نشست جیت لی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر تصدیق شدہ نتائج کے مطابق، گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے۔

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی ناقابل یقین شکست کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے، دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن پر الزام لگایا ہے کہ اُس نے بد عنوانیوں کے سبب یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

Related Posts