24 گھنٹوں میں کورونا کے 16مریضوں کا انتقال،225نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad refuse on complete lockdown to control third wave of coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16مریض انتقال کرگئے جبکہ 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور326 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9052 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 225 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 2.5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4388 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3045244 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور258903 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 326 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 248184 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 6331 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5993 گھروں میں،9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 329 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 296 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 51 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 225 نئے کیسز میں سے 112 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Related Posts