بغداد: عراق میں امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے فضائی اڈے پر نامعلوم مقام سے 13 راکٹس داغے گئے جن میں سے 10 بیس کے مرکزی حصے میں گرے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے انبار میں امریکی قیادت کے زیرتسلط قائم عسکری اتحاد کے فوجی اڈے ‘ عین الاسد ‘ میں 10 راکٹ آکر گرے جس سے عمارت کے کچھ حصے کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ویئن ماروٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ حملہ علی الصبح کیا گیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ حملہ آوروں سے متعلق تفتیش جاری ہے، جلد حقائق بتائے جائیں گے۔
Initial report: 10 IDF rockets targeted an Iraqi military base, Al Asad Airbase, hosting Coalition troops, on March 03, 2021 at approx 7:20 a.m. (Iraqi time). Iraqi SF are leading the response & investigation. Further information will be released as it becomes available.
— OIR Spokesman Col. Wayne Marotto (@OIRSpox) March 3, 2021
یہ بھی پرھیں: میانماز میں ہلاکتوں کے باوجود فوج کے خلاف احتجاج جاری