سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چینی چور ، آٹا چور اور گھی چور کو اپنے ہی ساتھیوں نے مسترد کردیا۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پی ڈی ایم کو فتح حاصل ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کردیا کہ عمران خان کے ساتھ اس کے اپنے لوگ بھی نہیں۔
اللّہ تعالی کا شکر جس نے PDM کو فتح دی۔
جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا-اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور،چینی چور،بجلی چور،ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔تمھارے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ووٹ چور کرسی چھوڑ— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 3, 2021
اپنے پیغام میں مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
واضح رہےکہ سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے مقابلے میں فتح حاصل کرلی ہے۔
یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد۔ PDM کو بھی مبارکباد۔ مسلم لیگ ن کے ممبران ِ قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش۔ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے انشاءاللّہ ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 3, 2021