نیویارک : کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کی فلم ‘فنی بوائے’ کو فلمی دنیا کے معتبر ترین آسکرز ایوارڈ کی بیسٹ پکچر ایوارڈ کیٹگری کے لیے اہل قرار دی گئی 366 فلموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق فلم ‘فنی بوائے’ کو رواں برس آسکرز کی بیسٹ پکچر کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اکیڈمی انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے 5 سے 10 فلموں کو نامزد کرے گی جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 5 مارچ سے شروع ہوگا جو 10 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد 15 مارچ کو حتمی نامزدگی کا اعلان کیاجائے گا۔
یہ بھی پرھیں: اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے