امیتابھ بچن آنکھوں کی سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیتابھ بچن آنکھوں کی سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل
امیتابھ بچن آنکھوں کی سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے اور وہ بیماری کے باعث زیادہ لکھ بھی نہیں پا رہے تھے جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپراسٹار نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ بلاگ میں طبیعت سے متعلق تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ میری آنکھ کی سرجری ہوئی ہے۔ اس قبل میں خود کو سابق کرکٹر گیری سوبرز کی طرح محسوس کر رہا تھا۔

امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ اس عمر میں آنکھ کا آپریشن بہت نازک ہوتا ہے جس میں انتہا درجے کی احتیاط اور مکمل مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس کیلئے میں اپنے سرجنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5 شہری زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ برس امیتابھ کورونا وبا کا بھی شکار ہوئے تھے اور صرف وہی نہیں، ان کے بیٹے ابھیشک، بہو ایشوریا اور پوتی ارادھیا کو بھی کورونا کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں صحت یاب ہونے پر فیملی کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امیتابھ انسومنیا یعنی بے خوابی کے مرض کا پہلے ہی شکار ہو چکے ہیں، وہ اپنی زندگی کی 78 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

Related Posts