متحدہ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی،اہل خانہ یرغمال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق
محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق

کراچی:شہر قائد کے علاقے شریف آباد میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،ملزمان اہل خانہ کویرغمال بنا کرگھرکاصفایا کرکے فرارہو گئے،پولیس نے ملازمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شریف آباد بلاک ون میں ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر مکان R-855میں گزشتہ شب گھر میں ایک ملزم داخل ہوا اور موجود خاتون کو چھری دکھا کر گھر میں موجود نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واردات ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ہوئی اور واردات کے وقت عمران فاروق مرحوم کی ہمشیرہ سیما اور گھریلو ملازمہ موجود تھیں۔

پولیس نے عمران فاروق کی بہن نرگس شگفتہ کی مدعیت میں مقدمہ 128/21درج کرکے شک کی بنا پر ملازمہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مدعیہ نرگس شگفتہ نے بتایا کہ واردات 26فروری کی شب 11بجکر 45 منٹ پر ہوئی چہرے پر ماسک لگایا ملزم گھر میں داخل ہوا اور چھری دکھا کر واردات کی گھر سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی، آئی پیڈ، دو موبائل فون اور چیک بک لے لے گئے۔

گھر میں موجود ملازمہ کے دروازہ کھولنے پر دوسرا ملزم بھی گھر میں داخل ہوا،سامان اور نقدی لوٹنے کے بعد دونوں ملزم گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے ایس آر اے کا دہشت گرد گرفتار، تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف

Related Posts