ماہرین نے یک خلوی جاندار میں دماغی یادداشت کا راز دریافت کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین نے یک خلوی جاندار میں دماغ کے یادداشت کا راز دریافت کرلیا
ماہرین نے یک خلوی جاندار میں دماغ کے یادداشت کا راز دریافت کرلیا

میونخ: جرمن ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد فطر لعابی یا ‘سلائم مولڈ’ کہلانے والے یک خلوی جاندار کی ایک قسم میں یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت کرلیا ہے۔

اس جاندار کا مکمل سائنسی نام ‘ فائیسارم پولی سیفالم ‘ ہے جو بیک وقت جانوروں، پودوں اور پھپھوند (فنگس) کی درمیانی چیز کا درجہ رکھتا ہے۔

سلائم مولڈ کا ہر خلیہ صرف چند سینٹی میٹر سے لے کر کئی میٹر جتنا بڑا ہوسکتا ہے، جس کا انحصار اس کی قسم پر ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کے لیے سلائم مولڈ کی سب سے حیرت انگیز خاصیت اس میں ‘ یادداشت اور ذہانت ‘ کی موجودگی ہے، حالانکہ نہ تو اس میں دماغ ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی اعصابی نظام۔

گزشتہ کئی دہائیوں میں ہونے والے مشاہدات سے ثابت ہوچکا ہے کہ سلائم مولڈ نہ صرف ماضی کے واقعات کو ‘ یاد ‘ رکھتا ہے بلکہ انہیں مدِنظر رکھ کر ‘ ذہانت ‘ کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ فیصلے بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمینی مدار میں پہلے خلائی ہوٹل کی تعمیر کا کام جاری

بعض تجربات کے دوران سلائم مولڈ نے بڑی کامیابی سے بھول بھلیاں میں مختصر ترین راستہ تلاش کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ‘ دنیا کا ذہین ترین یک خلوی جاندار ‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

البتہ یادداشت اور ذہانت، دونوں کےلیے دماغ اور اعصابی نظام لازمی سمجھا جاتا ہے لیکن ‘ فطر لعابی ‘ نے اس حوالے سے ماہرین کو حیرت زدہ کیا ہوا ہے۔

Related Posts