لاہور:مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانے بناتے ہوئے کہا ہے کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔
ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔ یاد رکھو کہ کوئی آر-ٹی-ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی! ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 1, 2021