شاہد آفریدی نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں، مداحوں کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں، بوم بوم آفریدی کو مداحوں کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد کیلئے تہنیتی پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیپی برتھ ڈے شاہد آفریدی اور ہیپی برتھ ڈے لالا آج کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں جبکہ شاہد آفریدی کو ان کے تیز ترین اور شاندار کھیل کیلئے دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کرکٹ کی دُنیا میں متعدد ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے شاہد آفریدی اپنی سالگرہ سادگی سے منانا پسند کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کے روز خیبر پختونخوا کی خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے تھے۔

سن 1996ء میں کرکٹ کی دنیا میں پہلا قدم رکھنے والے شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 5 سنچریز اور 8 نصف سنچریز مکمل کیں اور بہترین اسکور 156 رہا جبکہ انہوں نے اپنا ایک ورلڈ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف قائم کیا۔

سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے شاہد آفریدی نے صرف 37 گیندوں پر دنیا کی تیز ترین سنچری اسکور کی جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے جس پر شاہد خان آفریدی آج تک مشہور ہیں، تاہم بوم بوم آفریدی کے تیز ترین کھیل کا سلسلہ یہاں رکا نہیں۔

سب سے پہلے بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے شاہد خان آفریدی کو بوم بوم آفریدی کہا جس کے بعد دنیا بھر میں شاہد آفریدی کی جگہ بوم بوم آفریدی کا خطاب مقبول ہوگیا۔شاہد آفریدی نے سب سے بہتر اسٹرائیک ریٹ اور سب سے زیادہ چھکوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا ایس او پیز کے تحت کھیلی جانے والی آج کل کی کرکٹ کے بارے میں سپر اسٹار سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ میں کراؤڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا۔کراؤڈکے ہونے سے میچ میں جان پڑ جاتی ہے۔

شاہد آفریدی نے 31 جنوری کے روز بیان دیتے ہوئے کہا کہ تماشائیوں کی گراؤنڈ میں موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں اور کھیل کا مزا ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: گراؤنڈ میں کراؤڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا،شاہد آفریدی

Related Posts