ایف اے ٹی ایف، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India failed to blacklist Pakistan in FATF: Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے ،ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے اسی لئے بھارت پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایف اے ٹی ایف 27 میں سے 24 پوائنٹس پر عملدرآمد کا معترف ہے،جون تک باقی 3 پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کرلیں گے، پاکستان نے یہ اقدامات اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں، ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے قانون سازی سمیت بھرپور کاوشیں کیں، پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا۔

بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے، 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، ڈی جی ایم او کا رابطہ اورسیز فائر پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے۔

مزید پڑھیں:ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف ایٹی ایف نے پاکستان کوبقیہ 3 نکات پر عمل کرنیکے لیے4 ماہ کی مہلت دی ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، جون تک پاکستان تمام 27 نکات پر عمل درآمد کرے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطابق ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔

Related Posts