شاہ رخ خان کی “پٹھان” کیساتھ فلموں میں واپسی، سلمان خان کا بھی بڑا سرپرائز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Salman Khan Shah Rukh Khan

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان ایک طویل وقفے کے بعد فلموں میں دوبارہ جلو گرہونے کیلئے تیار، فلم پٹھان کی شوٹنگ شروع کردی، سلمان خان بھی سرپرائز دینے پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ممبئی کے یش راج اسٹوڈیوز میں فلم پٹھان کی شوٹنگ میں حصہ لیااس موقع پر معروف اداکار سلمان خان بھی سیٹ پر پہنچ گئے جس پر شاہ رخ سمیت پوری کاسٹ نے بھرپور خیر مقدم کیا۔

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان2022 میں ریلیز کی جائیگی اور شاہ رخ خان اس فلم کیساتھ ایک طویل وقفے کے بعد پردے پر نظر آئیں گے،اس سے قبل سلمان خان فلم ٹیوب لائب اور شاہ رخ فلم زیرو میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

مزیدپڑھیں:پریانکاچوپڑابے ڈھنگالباس پہننے پرتنقید کا نشانہ بن گئیں، مداحوں نے مذاق اڑانا شروع کردیا

دوسری جانب سے شاہ رخ اور سلمان خان ایک طویل عرصہ تک باہمی چپقلش کے بعد کافی قریب آگئے ہیں،سلمان نے شاہ رخ کے ساتھ پٹھان کی عکسبندی میں بھی حصہ لیا۔

سلمان خان نے حال ہی میں بگ باس 14 کے اختتام پر کہا تھا کہ زندگی چل رہی ہے ، شو جاری ہے۔ جب یہ شو ختم ہوجائے گا تو میں پٹھان ، پھر ٹائیگر (3) اور بعد میں کبھی عید کبھی دیوالی میں کی شوٹنگ میں حصہ لوں گا۔

Related Posts