سینیٹ انتخابات، جہانگیر ترین کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات، جہانگیر ترین کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا فیصلہ
سینیٹ انتخابات، جہانگیر ترین کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے ضمنی الیکشن کے بعد سیاسی پارٹیوں نے شہر اقتدار کو اپنا مسکن بنا لیا۔

پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان تمام گروپس نے کر دیا ہے اور پی ڈی ایم میں چیئرمین سینیٹ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سب سے زیادہ توجہ سینیٹ الیکشن پر مرکوز ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن تک شہر اقتدار میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان سمیت تمام پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کر رہے ہیں، پنجاب میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے ووٹرز سے مک مکا ہو چکا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں سینٹ الیکشن پر مرکوز کئے ہوئے ہیں، چینی اسکینڈل میں عمران خان سے دوری کی وجہ سے جہانگیر ترین سینٹ الیکشن میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین جوڑ توڑ کے ماہر ہیں اور وہ سینٹ الیکشن میں چینی اسکینڈل کا بدلہ لینے کے لیے کمر کس چکے ہیں اس حوالے سے حکومت بے حد خوف زدہ ہے، مارچ کے پہلے ہفتے میں سینٹ کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

موجودہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد حکومت کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بے حد پریشان ہے،ذرائع کے مطابق حکومت کو واضح طور پر اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے عندیہ دے دیا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت جہاں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے سب کو سینیٹ الیکشن جیتنے کا ٹاسک دے دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم بھی بہت زیادہ پر امید ہے کہ سینیٹ الیکشن اکثریت سے جیت جائیں گے۔

Related Posts