ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلے کا اعلان آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان افغان کارڈکھیل کرایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ، قرضوں سے آزادہوسکتا ہے۔ماہرین
ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلے کا اعلان آج ہوگا

پیرس: فرانس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 3 روزہ ورچؤل اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلے کا اعلان آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کے متعلق فیصلے کا اعلان آج شب 9 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر پاکستان کی قسمت کا فیصلہ پریس کانفرنس میں سنائیں گے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کے متعلق عالمی تعاون جائزہ گروپ کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔ پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایف اے ٹی ایف پلان سے متعلق پیشرفت کی رپورٹ عالمی جائزہ گروپ کو پیش کی تھی۔

وفاقی حکومت ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے حالیہ نافذ کردہ تمام قوانین پر عملدرآمد پر توجہ دے رہی تھی۔ سن 2020ء میں پی ٹی آئی حکومت کو 3 قوانین دئیے گئے جن میں انسدادِ منی لانڈرنگ (دوسری ترمیم) بل 2020ءاور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ شامل تھے۔

وفاقی حکومت کو دیا گیا تیرا قانون اسلام آبا کیپٹل ٹیریٹری وقف املاک بل 2020ء تھا جو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا جبکہ ایف اے ٹی ایف کے دئیے گئے 27 نکات پر پاکستان نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان رواں برس عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے، جس کی قوی امید جنم لے چکی ہے۔

وطنِ عزیز پاکستان نے حال ہی میں ایف اے ٹی ایف کو انتہا پسندی، دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد کیلئے اہم اقدامات پر پیشرفت کی تازہ ترین رپورٹ بھجوائی،جس کے تحت 27 نکات پر عملدرآمد مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

Related Posts