سائرہ کو طلاق اور صدف سے شادی کیوں کی؟شہروز سبزواری نے اہم انکشافات کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahroz Syra Sadaf

کراچی :اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے شادی کے ایک سال بعد پہلی بار کھل کر اعتراف کیا ہے کہ دونوں کب پہلی بار ملے اور دونوں میں کب رومانوی تعلقات پروان چڑھے۔

دی کپل شو میں صدف کنول اور شہروز سبزواری نے جہاں ایک دوسرے سے تعلقات استوار ہونے سے متعلق کھل کر بات کی، وہیں دونوں نے شادی کے بعد ہونے والے مسائل اور تبدیلیوں پر بھی بات کی۔

دونوں نے شوبز انڈسٹری اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ دونوں کا ایک ہی انڈسٹری سے تعلق ہونے کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کو مشورے دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے کام پر تنقیدی نظر بھی ڈالتے ہیں۔شو میں دونوں نے مختلف سیگمنٹس میں بھی حصہ لیا اور دونوں نے انکشاف کیا کہ زیادہ جھگڑا صدف کنول کرتی ہیں جبکہ جھگڑے ہوجانے کے بعد سب سے پہلے شہروز سبزواری معافی مانگتے ہیں۔

دونوں نے بتایا کہ شادی کے بعد دونوں کو مزید ایک دوسرے کی خوبیوں کا علم ہوا اور صدف کنول کے مطابق انہیں شادی کے بعد احساس ہوا کہ شہروز سبزواری ان کی سوچ سے زیادہ میچوئر ہیں۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ پہلی بار دونوں نے جب ایک ایوارڈز شو میں ایک ساتھ پرفارمنس کی تھی، تب دونوں کے درمیان پہلی قریبی ملاقات ہوئی تھی۔

شہروز سبزواری کے مطابق ایوارڈ شو میں پرفارمنس کے دوران قریب آنے کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی مگر اس وقت ان کو کوئی دوسرا خیال نہیں تھا۔

شہروز سبزواری نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کی دوستی کو لوگوں نے دوسرا رنگ دیا تو دونوں کو خیال آیا کہ وہ لوگوں کی جانب سے دیئے گئے مشورے پر عمل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایمن خان اور منیب بٹ کی پرائیویٹ ویڈیو اور تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان مچ گیا

اس دوران شہروز سبزواری نے ہنستے ہوئے سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا۔شہروز سبزواری نے کہا کہ انہیں صدف کنول کی سب سے اچھی بات ان کی سچائی لگتی ہے، کیوں کہ وہ جس فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اس فیلڈ میں خواتین کی سچائی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

صدف کنول نے اعتراف کیا کہ شہروز سبزواری کو دیکھتے ہی انہوں نے سوچا کہ یہی وہ مرد ہیں، جن سے انہوں نے شادی کرنی ہے اور وہ یہی ہیں جو ان کے بچوں کے باپ بنیں گے۔

صدف کنول نے وضاحت کی کہ بچوں سے ان کا مطلب ہے کہ مستقبل میں جو بچے ہوں گے، ان کے والد شہروز ہی ہوں گے۔

Related Posts