ایمن اور منیب بٹ کی پرائیویٹ ویڈیو اور تصاویر وائرل ،عوام کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aiman Khan and Muneeb Butt’s private video goes viral

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے ایمن خان اور منیب بٹ کی پرائیویٹ ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان مچ گیاہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ پاکستانی شوبز انڈسٹری کاسب سے پسندیدہ جوڑاہیں اوردونوں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر لاتعداد لوگ پسند کرتے ہیں اسی لئے دونوں فنکار اپنے ذاتی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اپنے ذاتی لمحات میں بنائی گئی پرائیویٹ ویڈیو اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان مچ گیا ہے۔

مداحوں نے دونوں فنکاروں کو ذاتی لمحات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایسی اقدام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

معروف اداکارہ عائزہ خان کے بعد ایمن خان کے بھی انسٹا گرام پر 8 ملین فالورزہیں،اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کے الزام کو مسترد کردیا۔

حال ہی میں ایمن خان اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان سے انسٹاگرام فالوورز کے بارے میں سوال پوچھا جس پر ایمن خان نے جواب دیا کہ میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اپنے ہیں۔

مزید پڑھیں:ثنا فخر کے بولڈ فوٹو شوٹ کی انٹرنیٹ پر دھوم، مداحوں کی حوصلہ افزائی

مجھے نہیں معلوم لوگ اس بارے میں سوال کیوں پوچھتے ہیں۔ایمن خان نے مزید کہا میں نے انسٹاگرام اس وقت جوائن کیا جب بہت کم لوگ اس ایپ پر موجود تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

Related Posts