محکمہ اوقاف کا ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ اوقاف کا ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ
محکمہ اوقاف کا ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی محکمہ اوقاف نے وسط اپریل 2021 میں ماہ صیام کے موقعے پر مسجد اقصی کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اوقاف کی انتظامیہ نے ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ کو تمام نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہ صیام کی آمد سے قبل تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔اوقاف کی طرف سے بیت المقدس کے تمام فلسطینی اور مسلمان باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ صیام سے قبل کرونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں اور کرونا وبا کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات کریں۔

بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا ویکسین لگوانے کے ساتھ وبا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ مسجد اقصیکو کرونا کی وجہ سے کئی ماہ تک عاید کی جانے والی پابندیوں کے بعد چند روز قبل کھولا گیاتھا۔

گذشتہ سال کرونا کی وجہ سے مسجد اقصی میں نماز تراویح کا اہتمام نہیں کیا جاسکا اور مسجد میں صرف 15 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا نے ایران کے اربوں ڈالرز کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا عندیہ دے دیا

Related Posts